Monday, October 28, 2013

PAF chopper crashes in Gujranwala

آرمی کا گن شپ ہیلی کا پٹر راہوالی کینٹ کے قریب گر کر تباہ،پائلٹ محفوظ رہے

گوجرانوالہ (دنیا نیوز)گوجرانوالہ میں فنی خرابی کے باعث آرمی کا گن شپ ہیلی کا پٹر راہوالی کینٹ کے قر یب گر کر تباہ ہو گیا،پا ئیلٹ اور کو پا ئیلٹ محفو ظ رہے ،آرمی جوانوں نے علا قے کو گھیرے میں لے لیا،امدادی کا روائیاں جاری ہیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق آرمی کا گن شپ ہیلی کاپٹر منگلہ سے گوجرانوالہ کینٹ آ رہا تھا راستے میں فنی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر راہوالی کینٹ کے قریب جی ٹی رو ڈ پر واقع مدینہ کالونی میں آبادی کے قریب کھلی جگہ پر گر کر تباہ ہو گیا تاہم ہیلی کاپٹر میں سوار پائیلٹ میجر فرقان اور میجر عمران معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ذرائع کے مطابق دونوں پائیلٹس کو معمولی زخمی ہونے کی بناء پر طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق ہیلی کاپٹر کا ایک پر پرواز کے دوران وڑائچ ٹائون میں گر گیا تھا تاہم پائیلٹس نے دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آبادی پر ہیلی کاپٹر گرنے سے بچا لیا جو مدینہ کالونی کی آبادی کے قریب خالی جگہ پر گر کر تباہ ہو گیا۔ہیلی کاپٹر کے گرنے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ کے لوگ بڑی تعداد میں موقع پر جمع ہو گئے جبکہ آرمی کے افسران اور جوان بھی مو قع پر پہنچ گئے اور علا قے کو گھیرے میں لیکر امدادی کا روائیاں شروع کر دیں۔

No comments:

Post a Comment