واشنگٹن: (دنیا نیوز) وزیر اعظم نواز شریف نے ناشتے پر امریکی نائب صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی ، جس میں پاک امریکہ تعلقات اور پاکستان کو درپیش چیلنجز پر بات چیت کی گئی جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔نواز شریف اور جوبائیڈن کے درمیان ملاقات میں 2014 میں نیٹو فورسز کے افغانستان سے انخلا کے بعد کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ جوبائیڈن نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے اور امریکہ پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرتا ہے۔
No comments:
Post a Comment