Monday, October 7, 2013

Army chief, Joint Chiefs of Staff Committee would be named together: Nawaz Sharif


اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے لیے تفصیلی مشاورت ضروری ہے۔ ترجمان وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ دونوں عہدوں پر تعیناتی ایک ہی دن ہو گی۔ حکومت ملک وقوم کے مفاد میں فیصلہ کرے گی ۔وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے عہدے انتہائی اہم ہیں۔ نئے ناموں کے انتخاب کیلئے تفصیلی مشاورت ضروری ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ تمام فیصلے ملکی مفاد میں کیے جائیں گے جبکہ وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی آئینی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے ۔ نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا فیصلہ ایک ہی دن ہوگا۔ ذرائع کے مطابق نومبر کے دوسرے ہفتے میں آرمی چیف کا اعلان متوقع ہے ۔

No comments:

Post a Comment