راجن پور: (دنیا نیوز) ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی کی گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔حادثہ انڈس ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب شیر علی گورچانی راجن پور سے فاضل پور کی جانب جا رہے تھے کہ انڈس ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث ان کی گاڑی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹا سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ شیر علی گورچانی کی سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا لیکن حادثے کے بعد انہوں نے انتہائی بے حسی کا مظاہرہ کیا اور جائے وقوعہ پر رکنے کے بجائے وہاں سے چلے گئے جبکہ لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
No comments:
Post a Comment